بھارتی ٹیم نے سری لنکا کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا تھے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس ایل سی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) آئندہ ٹورنگ شیڈول کے لئے پرعزم ہے لیکن بورڈ کو اس کے لئے حکومت سے منظوری لینا ہوگی۔
بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے حکومت کھلاڑیوں کو دو طرفہ سیریز کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ ادھر سری لنکن کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کردی ہے جبکہ بھارتی کھلاڑی مارچ سے ہی میدان سے باہر ہیں۔
ایس ایل سی نے گذشتہ ماہ بی سی سی آئی کو ایک خط لکھا تھا جس میں جون میں ہندوستان کے ساتھ سیریز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ ب
ی سی سی آئی نے بھی اس سے انکار نہیں کیا لیکن اس دورے کی تصدیق نہیں کی۔ ایس ایل سی نے آج واضح کیا کہ اس وقت یہ ٹور نہیں ہوگا۔