ویسٹ انڈیز کے 151 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی لیجنڈس کے اوپننگ بلےباز کپتان سچن تندولکر اور وریندر سہواگ نے اننگز کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 83 رنوں کی شراکت داری کی۔
سچن تندولکر 36 رنوں کے انفرادی اسکور پر بین کے شکار بنے۔ اس کے من پریت سنگھ گونی کھاتی کھولے بغیر ہوپر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
محمد کیف بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور 14 رن بنا کر ہوپر کے دوسرے شکار بنے۔
وریندر سنگھ نے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے تابڑ توڑ رن بنا ئے۔
انہوں نے 57 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 74 رنوں کی غیرمفتوح فاتحانہ اننگز کھیلی ۔اس کے علاوہ یورواج سنگھ سات گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 10 رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارتی لیجنڈس نے 18.2اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 151 رن بنا کر میچ جیت لیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارل ہوپر دو وکٹ لے کرکامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔
اس سے قبل بھارتی لیجنڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیونارائن چندرپال 41 گیندوں پر چھ چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 61 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر مناف پیٹل کی گیند پر آ ؤٹ ہوئے ۔
اس کے علاوہ ڈیرن گنگا(32رن)،اور کپتان برائن لارا (17رن) بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔
بھارتی لیجنڈس کی جانب سے ظہیرخان ،مناف پیٹل،پرگیان اوجھا کودودوجبکہ عرفان پٹھان کو ایک وکٹ ملا۔
بھارتی لیجنڈس کے اوپنر وریندر سہواگ کو غیرمفتوح نصف نچری اننگزکھیلنے پر انہیں مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔