بھارت کےسابق کرکٹر سنجے بانگڑ کو بی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کا بلے بازی مشیر بنانے کی پیشکش کی تھی لیکن بانگڑ نے اسپورٹس چینل کے ساتھ معاہدہ کا حوالہ دے کر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ اگرچہ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ جڑ سکتے ہیں۔
بانگڑ نے کہا کہ بی سی بی نے آٹھ ہفتے پہلے مجھے اس کی پیشکش کی تھی لیکن اسپورٹس چینل کے ساتھ میرے معاہدے کے سبب میں ان کی بلے بازی مشیر بننے کی تجویز قبول نہیں کر سکتا۔
اگرچہ میں مستقبل میں بی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہوں۔بانگڑ 2014 سے 2019 تک بھارتی ٹیم کے ساتھ رہے لیکن گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد انہیں بلے بازی کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ وکرم راٹھور کو ٹیم انڈیا کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ بی سی بی نے بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے بلے بازی مشیر نیل میکنزی کو ٹیسٹ ٹیم کا بلے بازی مشیر عہدہ سنبھالنے کی تجویز دی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اسے ٹھکرا دیا تھا کہ وہ تمام فارمیٹس میں ٹیم کے بلے بازی مشیر نہیں بننا چاہتے جس کے بعد بی سی بی نے بانگڑ کو اس کی پیشکش کی ۔