ETV Bharat / sports

'ٹیم انڈیا کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہل'

کپتان وراٹ کوہلی نے کہاکہ وہ ان کی ٹیم دنیائے کرکٹ کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی مقام پرکو شکست دینے کے اہل ہے۔

author img

By

Published : Jan 13, 2020, 11:27 PM IST

'ٹیم انڈیا کسی بھی ٹیم شکست دینے کے اہل'

بھارتی کرکٹ کپتان اور دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم دنیا میں کہیں بھی کسی کو بھی شکست دینے کے اہل ہے اور آسٹریلیا سے دن رات ٹیسٹ کھیلنے میں انہیں کوئی گریز نہیں ہے ۔

بھارت نے اس سے پہلے آسٹریلیا کے دورے پر میزبان ٹیم کے ساتھ گلابی گیند سے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن گزشتہ سال اس نے دن رات کی شکل میں ڈیبو کرلیا اور گھریلو میدان پر بنگلہ دیش سے سیریز کا ایک میچ كولكاتا کے ایڈن گارڈن میں گلابی گیند سے کھیلا اور تین دن میں ہی اسے جیت بھی لیا تھا۔

وراٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر پیر کو کہا کہ ان کی ٹیم دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی ٹیم کو شکست سے دو چار کر سکتی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلیں گی جس کا پہلا میچ 14 جنوری کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

وراٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے سوال پر کہاکہ ہم گلابی گیند سے کھیلنے کے لئے بالکل تیار ہیں چاہے وہ پرتھ میں ہو یا گابا میں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے یہاں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلا اور ہم اس میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کا بہت سنسنی خیز فارمیٹ ہے اور ہم اسے کھیلنے کو بالکل تیار ہیں۔

وراٹ نے کہاکہ ہم کسی بھی چیلنج کو تیار ہیں چاہے گابا ہو یا پرتھ، ہمیں فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہم اس فارمیٹ میں کہیں بھی جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.