ETV Bharat / sports

”بڑااسکور بنایالیکن ہم اسکا دفاع نہیں کرسکے”

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بدھ کو ملی شکست پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم نے بڑااسکور بنایالیکن ہم اسکا دفاع نہیں کرسکے ۔

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 7:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST

”بڑااسکور بنایالیکن ہم اسکا دفاع نہیں کرسکے”
”بڑااسکور بنایالیکن ہم اسکا دفاع نہیں کرسکے”

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بدھ کو ملی شکست پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم نے بڑااسکور بنایالیکن ہم اسکا دفاع نہیں کرسکے ۔

بھارت نے چار وکٹ پر 347رن بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے چھ وکٹ پر 348رن بناکر میچ جیت لیا۔ہمیں لگا کہ انکے لیے 348رن کا ہدف بڑا ہوگا کیونکہ گیند سے اچھی شروعات ہوئی تھی ۔

لیکن پہلے ٹام (لاتھم )اور پھر راس ٹیلر کی اننگز نے میچ ہمارے ہاتھوں سے نکال لیا۔راس اور ٹام کو مڈل اووروں میں روکنا کافی مشکل ہوگیاتھا۔

وراٹ نے کہاکہ ہماری فیلڈنگ ٹھیک رہی تھی اور ہم نے صرف ایک موقع گنوایا ۔اس کے باوجود ہمیں اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ اس موقع کے بعد تقریبا 25اوور تک مثبت سوچ کے ساتھ بلے بازی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یہ ماننے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ حریف ٹیم بہتر کھیلی اور وہ آج جیت کی حقدار تھی ۔

کپتان نے دونوں اوپنروں پرتھوی شا اور مینک اگروال کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ دونوں نے اچھی شروعات کی اور امیدہے کہ وہ آگے بھی ایسا کرتے رہیں گے ۔شریئس کی سنچری شاندار تھی اور راہل ہمیشہ کی طرح بلے سے لاجواب تھے ۔
دوسری طرف فاتح کپتان ٹام لاتھم نے کہاکہ ٹی ۔20 سیریز کےھ پانچوں میچ ہارنے کے بعد ایسی واپسی ایک خوش گوار احساس ہے ۔

سبھی کھلاڑی کی کارکردگی شاندار رہی اور ہم اسے آئندہ دومیچوں میں بھی برقرار رکھیں گے ۔گیندسے ہماری کارکردگی کچھ اچھی نہیں رہی لیکن راس کی اننگز زبردست تھی ۔

Intro:Body:

WB

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.