ETV Bharat / sports

'ہنوما وہاری بھارتی اننگز کا آغاز کرنے کے لئے تیار' - نیوزی لینڈ الیون

نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران 101 (ریٹائر) رن بنانے والے ہنوما وہاری نے جمعہ کو کہا کہ 'نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ضرورت پڑنے پر وہ اوپننگ کرنے کے لئے تیار ہیں۔'

'ہنوما وہاری بھارتی اننگز کاآغاز کرنے کے لئے تیار'

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:24 AM IST

ہنوما وہاری نے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں چتیشور پجارا کے ساتھ مل کر ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور دونوں نے پہلے دن پانچویں وکٹ کے لئے 195 رن کی ساجھےداری کی۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان شراکت کی بدولت ہندستان نے پہلی اننگز میں 263 رن کا اسکور بنا لیا۔

اس سے پہلے اوپنر پرتھوی شا، مینک اگروال اور شبھمن گل انتہائی سستے میں آؤٹ ہو گئے۔

هنوما نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران ضرورت پڑنے پر اوپننگ کر سکتے ہیں ۔

اگرچہ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے اس بارے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 21 فروری سے ویلنگٹن میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

'ہنوما وہاری بھارتی اننگز کاآغاز کرنے کے لئے تیار'
'ہنوما وہاری بھارتی اننگز کاآغاز کرنے کے لئے تیار'

وہاری نے کہاکہ آپ کو شروع میں سمجھنا ہوگا کہ ایسی پچ پر کون سے شاٹ کو نہیں کھیلنا ہے اور اس کے بعد اگر آپ اپنے دماغ کو اس حساب سے کنٹرول کر لیتے ہیں تو آپ کے لئے پچ پر ٹکنا اتنا مشکل نہیں ہو گا۔

لیکن اگر آپ کھیل کی منصوبہ بندی تیار کرکے آئے ہیں اور اس حساب سے کھیل رہے ہیں تو بلے بازی کرنے میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر آپ کو اپنے پیروں کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے اس کھیل میں تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔

نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کے دوران یہ میرے اوپر انحصار کرے گا کہ میں حالات کو دیکھتے ہوئے کتنی جلدی اپنے کھیل میں تبدیلی کرتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں ایسا کر سکتا ہوں۔

وہاری نے کہاکہ کبھی کبھی آپ کو ٹیم مجموعہ کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔آپ اس سے مایوس نہیں ہو سکتے۔میں سمجھ سکتا ہوں کہ جب ہم گھریلو زمین پر کھیلتے ہیں تو ہم پانچ گیند بازوں کے ساتھ اترتے ہیں اور کسی ایک کھلاڑی کو باہر رہنا پڑتا ہے۔

تو میں سوچتا ہوں کہ جب بھی میں بلے بازی کرنے جاؤں تو صرف اپنی صلاحیت کے مطابق كھیلوں ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.