ETV Bharat / sports

خاتون کرکٹر کی سڑک حادثے میں موت

ہریانہ کے کیتھل- انبالہ راستے پر جمعہ کو اجھنا گاؤں کے قریب ایک سڑک حادثہ میں کیتھل کرکٹ ٹیم کی کپتان ورندا جنیجا کی موت ہو گئی۔

author img

By

Published : Mar 20, 2020, 10:07 PM IST

خاتون کرکٹر کی سڑک حادثے میں موت
خاتون کرکٹر کی سڑک حادثے میں موت

ریاست ہریانہ کے کیتھل -انبالہ روڈ میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک خاتون کرکٹر کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ انبالہ شہر کے ماڈل ٹاؤن کی ورندا کیتھل میں ایم ڈی این كركٹ اکیڈمی میں پریکٹس کے بعد والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر واپس آ رہی تھیں۔ ایک گاڑی سے بائک کی ٹکر ہو گئی۔

خاتون کرکٹر کی سڑک حادثے میں موت
خاتون کرکٹر کی سڑک حادثے میں موت

ورندا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ والد کو بھی چوٹیں آئیں۔ انہیں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ورندا کے کوچ منوج نے بتایا کہ ورندا فاسٹ بولر تھیں اور کئی سالوں سے کرکٹ کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ہی کیتھل کی 12 کھلاڑیوں میں سے وہ ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے روہتک میں ہوئے ایک کیمپ میں حصہ لینے کے لئے منتخب کی گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.