ETV Bharat / sports

جڈیجہ کا رنجی فائنل کھیلنے کا مطالبہ مسترد

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے رویندر جڈیجہ کو رنجی ٹرافی کے فائنل میچ میں کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 10:24 PM IST

جڈیجہ کا رنجی فائنل کھیلنے کا مطالبہ مسترد کیا

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے رویندر جڈیجہ کو رنجی ٹرافی کے فائنل میچ میں كھلانے کے اصرار کو ٹھکرا دیا ہے۔

سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر جے دیو شاہ نے بتایا کہ انہوں نے بی سی سی آئی صدر گنگولی سے جڈیجہ کو رنجی ٹرافی کے فائنل میچ میں کھیلنے کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی لیکن گنگولی نے یہ کہتے ہوئے ان کی درخواست ٹھکرا دی کہ جڈیجہ 12 مارچ سے دھرم شالہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں کھیلیں گے اور ملک پہلے ہے۔

شاہ نے کہاکہ میں نے گنگولی سے بات کی تھی لیکن انہوں نے کہا کہ جڈیجہ رنجی ٹرافی میچ نہیں کھیل سکتے کیونکہ ملک پہلے ہے۔ اگر بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ لوگ گھریلو میچوں کو دیکھیں تو انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے رنجی فائنل کے دوران منعقد نہیں کرنا چاہئے۔ یہ میرا مشورہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیا بی سی سی آئی آئی پی ایل کے دوران کبھی بھی کوئی بین الاقوامی میچ منعقد کرے گا، نہیں کیونکہ اس سے پیسہ آتا ہے۔ رنجی ٹرافی کے لیے تبھی ترجیح مل سکتی ہے جب بڑے کھلاڑی کم از کم فائنل مقابلوں میں تو کھیلیں ۔ بین الاقوامی میچوں کا انعقاد گھریلو فائنل مقابلوں کے دوران نہیں کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.