ETV Bharat / sports

بنگلہ دیشی ٹی۔20 ٹیم میں تمیم اقبال کی واپسی - بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مشفق الرحیم نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکارکردیا ہے۔

بنگلہ دیشی ٹی۔20 ٹیم میں تمیم اقبال کی واپسی

author img

By

Published : Jan 18, 2020, 10:11 PM IST

اطلاعات کے مطابق 24 جنوری سے پاکستان کےخلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے لیے آل راونڈرمحمود اللہ ریاض بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیہ سرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو اور مہدی حسن شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی ٹی۔20 ٹیم میں تمیم اقبال کی واپسی
بنگلہ دیشی ٹی۔20 ٹیم میں تمیم اقبال کی واپسی

دوسری جانب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے منسلک 5 افراد پاکستان نہیں آرہے صرف ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو اور فزیو جولین کالیفاٹو ہی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، اسپن بالنگ کوچ ڈینیل ویٹوری، نرینر ماریو ویلاواریان، فیلڈنگ کوچ ریان کک،بیٹنگ کنسلٹنٹ نیل مکینزی اور کمپیوٹر اینالسٹ شری نواس چندرشیکھرن دورہ پاکستان سے انکار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جس کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی۔جس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ آئے گی جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ اپریل میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے بلے بازی کوچ نیل میکنزی اور فیلڈنگ کوچ ریئان کک پاکستان کے آئندہ دورے کے پہلے مرحلے سے ہٹ گئے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بي سي بي) کے کرکٹ آپریشنز صدر اکرم خان نے کہا کہ ٹیم کوچنگ عملے کے پانچ ارکان کے بغیر پاکستان دورے پر جائےگي ۔

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر میکنزی اور کک جہاں خود ہی دورے سے ہٹے ہیں وہیں بي سي بي نے اس مختصر مدت کی سیریز کے لیے ا سپن مشیر ڈینیل ویٹوری کو نہیں بلانے کا فیصلہ کیاہے ۔
ٹیم بنگلہ دیش کی ٹی۔20
محمود اللہ (کپتان ) ، تمیم اقبال ، سومیہ سرکار ، نعیم شیخ ، نجم الحسن ، لٹن داس ، محمد متھن ، عفیف حسین ، مہدی حسن ، امین الاسلام ، مصطفیٰ الرحمن ، شفیع الاسلام ، الامین حسین ، روبیل حسین ، حسن محمود۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.