ETV Bharat / sports

'بھارتی پچوں پر  اسپنروں کا رول اہم ' - بھارت اور آسٹریلیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز میں ان پچوں پر اسپنروں کا اہم کردار ہو گا۔

'بھارتی پچوں پر  اسپنروں کا رول اہم '
'بھارتی پچوں پر  اسپنروں کا رول اہم '
author img

By

Published : Jan 10, 2020, 11:00 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 14 جنوری سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے، اس کا دوسرا میچ 17 جنوری کو راجکوٹ اور تیسرا میچ 19 جنوری کو بنگلور میں منعقد ہوگا۔

کمنز نے آسٹریلوی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر صحافیوں سے کہاکہ میرے حساب سے دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارتی پچوں پر سب سے زیادہ اسپنروں کا اہم کردار رہتا ہے۔ لیکن ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اسپن گیندیں کافی غیر معمولی ہوتی ہیں۔

آسٹریلیا نے گزشتہ سال بھارت میں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 سے پچھڑنے کے بعد 3-2 سے جیت اپنے نام کی تھی۔ کمنز نے کہاکہ پچھلی سیریز میں ہم دو اسپنروں کے ساتھ کھیلے تھے اور حریف ٹیم نے بھی دو اسپنر اتارے تھے، ایسے میں صاف ہے کہ یہ بہت اہم ہے، خاص طور پر ابتدائی اوورز میں یہ بہت اہم ہوتا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم دو ماہر اسپنروں کے ساتھ ہندستان کے دورے پر آئی ہے جس میں لیفٹ آرم اسپنر ایشٹن ایگر اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا شامل ہیں۔ بھارت کی پچوں کے بارے میں پوچھنے پر کمنز نے کہاکہ بھارتی پچوں پر گیند میچ کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی کافی نرم ہو جاتی ہے اور باقی ممالک کے مقابلے میں یہاں گیندبازی کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

فاسٹ بالر نے کہا کہ چھوٹی لیکن تیز اچھال بھری پچوں پر کھیلنے کے اپنے مختلف چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئی گیند سے کھیلنا یہاں مشکل ہوتا ہے۔ لیکن جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا ہے گیند ملائم ہو جاتی ہے اور اس پر کھیلنا آسان ہو جاتا ہے جبکہ باقی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لیکن یہاں پچ پھر بھی کافی مشکل ہے، یہاں کے میدان بہت چھوٹے اور تیز ہیں جو آسٹریلوی پچوں سے بالکل مختلف ہیں۔ وکٹ پر پیس اور باؤنس کم ملتا ہے لیکن ون ڈے بالکل مختلف شکل ہے اور اس میں کھیلنا مختلف ہوتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.