ETV Bharat / sports

آریہ من برلا کا غیر معینہ مدت تک کے لیے بریک ​​لینے کا فیصلہ - 22 سال کے آريہ من برلا

مدھیہ پردیش کے بلے باز آريہ من برلا نے ذہنی دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کے لیے بریک ​​لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس نے کرکٹ میں مسلسل بڑھتے ذہنی دباؤ کی بحث کو گرم کردیا ہے۔

آریہ من برلا کا غیر معینہ مدت تک کے لیے بریک ​​لینے کا فیصلہ

author img

By

Published : Dec 21, 2019, 7:50 PM IST

22 سال کے آريہ من برلا گزشتہ کافی عرصے سے انجری سے برسرپیکار تھے اور جنوری سے ہی انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ اس کے علاوہ آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلس نے بھی انہیں نومبر میں اپنی ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا جبکہ گزشتہ دو ورژن میں وہ ٹی -20 لیگ کا حصہ رہے ہیں۔

آريہ من نے سوشل میڈیا پر خود اپنے ذہنی دباؤ کا انکشاف کرتے ہوئے ایک پوسٹ لکھا ہے۔ انہوں نے لکھاکہ میں جکڑا ہوا محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے تمام مشکلات سے خود کو دور کرنے کے لئے کافی زور دیا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میری اعصابی صحت مقدم ہے۔ ہم سب کا اپنا ایک طریقہ ہوتا ہے اور میں اس وقت خود کو سمجھنے کے لئے تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے اپنے دماغ کو نئے طول و عرض کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی تلاش کے معنی کو سمجھ سکوں۔

صنعتکار کمار منگلم برلا کے بیٹے آدتیہ نے 17 سال کی عمر میں ہی اپنا شہر ممبئی چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے سال 2014 میں مدھیہ پردیش کی جانب سے ضلع سطح پر ٹرائیلز دیا تھا۔ اس سے پہلے وہ انگلینڈ میں ویسٹ همپسڈ کرکٹ کلب اور لندن اسکول کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی کھیلے تھے۔

برلا نے مدھیہ پردیش کی جانب سے جونیئر سرکٹ میں کھیلا اور اکتوبر 2017 میں رنجی ٹرافی میں بھی ڈیبو کیا۔ انہوں نے ابھی تک فرسٹ کلاس میں نو میچ کھیلے ہیں جبکہ 2018-19 میں آٹھ رنجی میچ شامل تھے۔ انہوں نے بنگال کے خلاف مدھیہ پردیش کی جانب سے ایڈن گارڈن میدان پر سنچری بھی بنائی تھی۔

22 سالہ بلے باز نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ میرے لئے یہ دور بہت مشکل ہے، لیکن اس سے مجھے سمجھ آئے گا کہ کون میرے حقیقی دوست اور میرے خیر خواہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ میں اس دور سے اور بھی مضبوط بن کر نكلوں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.