بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے ماہر بلے باز چیتشور پجارا چتیشور پجارا نے فروری میں کاؤنٹی چمپیئن شپ سیزن کے پہلے چھ میچ کھیلنے کے لئے گلوسسٹر شائر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ، اور وہ 1995 میں جوگل سری ناتھ کے بعد گلوسسٹر شائر کی جانب سے کھیلنے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بننے والے تھے ۔
![پجارا کا گلوسسٹر شائرسے معاہدہ منسوخ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6719388_chates.jpg)
تاہم ای سی بی کے ذریعے28 مئی تک تمام پیشہ ورانہ کرکٹ معطل کرنے ، دنیا میں وسیع پیمانے پر پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو ختم کرنے اور سفری پابندیوں کے بیچ کاؤنٹی نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شائقین پجارا کوان کی نمائندگی کرتے دیکھنے سے محروم رہیں گے۔
گلوسسٹر شائر کے چئیرمین اور چیف ایگزیکٹئو نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اپنی اس 150 ویں سالگرہ کے موقع پر اس موسم سرما کا بیشتر وقت سیزن کی تیاری میں گزارا ، اور ہمیں اس حقیقت کا بھی بخوبی احساس ہے کہ سیزن میں تاخیر سارے عملے ، کھلاڑیوں اور کلب کے ساتھ شامل ہر فرد کے لئے گہری مایوسی کا باعث ہے ۔
![پجارا کا گلوسسٹر شائرسے معاہدہ منسوخ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6719388_pujara.jpg)
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سال 2020 کے سیزن میں چیتشور پجارا کو بھی گلوسسٹر کے لئے کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع بھی گنوا دیں گے ، جس کا ہمیں طویل عرصے سے انتظار تھا ۔
پجارا کورونا وائرس کے نتیجے میں متاثر ہونے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی نہیں ہیں ۔ان سے قبل سرے کو اسی وجہ سے صرف دو دن پہلے ہی آسٹریلیائی کھلاڑی مائیکل نیسیر کی خدمات سے محروم ہونا پڑا تھا ،سرے اسی سبب نیسیر کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے مجبور ہوا تھا۔