ETV Bharat / sports

کھلاڑیوں کو گیند پر پسینے کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت - تھوک کے استعمال پر پابندی

کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے دورے کے دوران اپنے سر، چہرے اور گردن کے پسینے کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کھلاڑیوں کو گیند پر پسینے کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 8:51 PM IST

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے دورے کے دوران اپنے سر، چہرے اور گردن کے پسینے کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے انفیکشن کا خطرہ کم کیا جا سکے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے یہ ہدایت اپنے کرکٹ کھلاڑیوں کو دی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کوویڈ 19 وبا کے دوران صحت کی بنادوں پر گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے لیکن پسینے کے استعمال کو منظور کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ ہدایت نہیں کی گئی ہے کہ وہ گیند پر پسینے کا استعمال کریں۔ خود کرکٹ آسٹریلیا نے یہ ہدایت اپنے کھلاڑیوں کو دی ہے۔

پسینے کے استعمال کی اجازت اس وقت دی گئی جب آئی سی سی نے اس سال کے شروع میں گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ اس وقت کے طبی مشورے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پسینے کے ذریعے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ کم ہے۔

اس ہدایت کے بعد کھلاڑیوں کے پاس 4 سے 16 ستمبر کے درمیان ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں میں گیند پر پیٹھ یا پیٹ کے پسینے کا استعمال کرنے کا اختیار موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.