ETV Bharat / sports

کورونا نے بلے بازوں سے زیادہ گیند بازوں کو متاثر کیا - کورونا وائرس

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ کوچ مارک باؤچر نے کہا کہ بلے بازوں کی بہ نسبت گیند باز کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Corona affacted bowlers
Corona affacted bowlers
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 10:49 PM IST

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 45 رن سے جیت کے بعد کہا کہ کورونا وائرس نے بلے بازوں سے زیادہ گیندبازوں کو متاثر کیا ہے۔

باؤچر نے کہا کہ بلے بازوں کے لیے فٹنیس پر کام کرنا آسان ہے۔ وہ کئی طرح کی ورزش کرسکتے ہیں لیکن مسلسل 20 اوور پھینکنا مشکل کام ہے۔ گیندبازوں کو کھیل کی پوزیشن میں ڈھالنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے کیونکہ انہیں صبح دس اوور کے بعد پھر دوپہر میں بھی دس اوور کرنے پڑتے ہیں۔ ؎

انہوں نے کہا کہ 'گیند بازوں سے صرف یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ صرف چھ اوور ہی کرنے ہوں گے اور سوچیں گے کہ وہ ٹیسٹ میچ کے لیے تیار ہیں۔ آپ ایک گیند باز کو صرف 20 اوور تک گیند بازی کے لیے نہیں کہہ سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.