دراصل ویسٹ انڈیز کے کے عظیم بلے باز برائن لارا نے 299 یک روزہ میچوں میں 10405 رنز بنائے ہیں جبکہ کرس گیل نے 298 یک روزہ میچز میں 10400 رنز بنائے ہیں۔
افغانستان کے خلاف میچ سے قبل کرس گیل کے 10393 رنز تھے اور اگر وہ 13 بنا لیتے تو وہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن جاتے لیکن گیل 18 گیندوں میں 7 رنز ہی بنا سکے۔
واضح رہے کہ کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور عالمی کپ کے بعد بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز میں وہ اپنا آخری میچ کھیلیں گے اور ممکن ہے کہ اس سیریز میں وہ برائن لارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔