ETV Bharat / sports

کرس گیل ایک اور سنگ میل عبور کرنےکے قریب

ویسٹ انڈیز کے افسانوی بلے باز کرس گیل بھارت کے خلاف اتوار کو ہونے والے دوسرے ون ڈے میں اترنے کے ساتھ ہی 300 ون ڈے میچ کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

کرس گیل ایک اور سنگ میل عبور کرنےکے قریب
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 11:15 PM IST

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل اس وقت ونڈيز کے افسانوی بلے باز برائن لارا کے 299 ون ڈے میچوں کی برابری پر ہیں۔ اتوار کو دوسرے ون ڈے میں اترنے کے ساتھ گیل ون ڈے تاریخ میں 300 میچ کھیلنے والے دنیا کے 21 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔

دوسرے ون ڈے میں گیل کے پاس لارا کا ریکارڈ توڑنے کا موقع بھی رہے گا۔ لارا نے 299 میچوں میں 10405 رنز بنائے ہیں جبکہ گیل نے 299 میچوں میں 10397 رنز بنائے ہیں۔ گیل كو لارا کا ریکارڈ توڑنے کے لیے نو رن کی ضرورت ہے۔ گیل کل گیانا میں بارش سے منسوخ ہوئے میچ میں 31 گیندوں میں صرف چار رنز ہی بنا پائے۔

گیل نے اس سال فروری میں کہا تھا کہ وہ عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف گھریلو سریز کھیلیں گے۔ گیل بھارت کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں ونڈيز ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن وہ ون ڈے سریز کھیل رہے ہیں جو ممکنہ ان کی آخری سریز ہو سکتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.