ETV Bharat / sports

وراٹ :اسٹانس بدلنے سے اسکورنگ میں مدد ملی - وراٹ کوہلی نے اپنے بلے بازی کی اسٹانس تبدیل کی

بھارتی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ بلے بازی اسٹانس تبدیل کرنے سے انہیں میدان میں چاروں طرف رن بنانے میں مدد ملی۔

وراٹ :اسٹانس بدلنے سے اسکورنگ میں مدد ملی

author img

By

Published : May 20, 2020, 11:49 PM IST

وراٹ نے بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال کے ساتھ فیس بک لائیو سیشن میں اعتراف کیا کہ انہیں اپنا بیٹنگ اسٹانس تبدیل کرنے سے اسکورنگ میں مدد ملی۔

وراٹ کو اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز میں کامیابی ملی تھی لیکن 2014 کا انگلینڈ دورہ ان کے لئے عجیب رہا تھا جہاں وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا پائے تھے۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی تکنیک کو تبدیل کیا جس سے شاندار نتائج سامنے آئے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ میں نے اپنے اسٹانس کو بدلا کیونکہ میں میدان میں چاروں طرف رن بنانا چاہتا تھا۔پہلے اسٹانس سے میرے لئے شاٹ کھیلنے کے اختیارات کم ہو جاتے تھے۔کئی بلے بازوں کو اپنی ٹیکنالوجی کو تبدیل کرنے سے مدد ملی۔سچن تندولکر کی مثال لیں، انہیں اس طرح کی کوئی پریشانی نہیں تھی کیونکہ ان کی ٹیکنالوجی شاندار تھی اور ان کا ہاتھ آنکھ کا تال میل زبردست تھا۔میں نے اپنے اسٹانس کو کھیل کے مطابق تبدیل کیا ۔

وراٹ نے کہاکہ جب مجھ سے کسی نے کہا کہ اس سے میرے لئے اسکور کرنے کے زیادہ اختیارات ہو جائیں گے۔تب میں نے سوچا کہ ایک کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔خوش قسمتی سے یہ کام کر گیا اور میں نے اپنے شاٹ کھیلنے شروع کر دیے جبکہ ایک وقت میں سوچنے لگا تھا کہ میں ایسا نہیں کر پاؤں گا۔

انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آگے رہنے کے لئے کچھ نیا کرتے رہیں اور نہ کرنے جیسی سوچ نہ رکھیں۔وراٹ نے ساتھ ہی کہا کہ آپ کو تبدیلی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ ایک جگہ ٹھہرنا فائدہ نہیں دے گا، آپ کو سیکھتے رہنا چاہئے۔اگر آپ ایک جیسا ہی کھیلتے رہے تو حریف آپ کے کھیل کو پڑھ لےگا۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی صرف مشق تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے میچوں میں بھی اپلائی کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.