ورلڈکپ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا۔
ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان نیشنل سلیکشن کمیٹی کے مطابق بابر اعظم ،فخر زمان ، شاداب خان ،حسن علی کو آرام دیا گیا جبکہ حسین طلعت کو ڈراپ کیا گیا ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں شاندار فارم میں چل رہے عم اکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ جبکہ سکاڑ میں چار نیے کھلاڈیوں کو بھی جگہ ملی ۔ ان کھلاڑیوں میں ٹیسٹ سپیشلسٹ محمد عباس ،عابد علی ۔سعد علی اور 18 سال کے تیز گیند باز محمد حسنین شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ حارث سہیل ،جنید خان اور یاسر شاہ کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ ملی ۔
پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر انظی مام الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ٹیم میں تبدیلیاں ورلڈکپ سے پہلے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو کم کرنے کی غرض سے کی گئی ۔ ورلڈ کپ قریب ہے اور اس سے قبل آسٹریلیا کی سیریز بڑی ہے، اس وجہ سے شعیب ملک کو کپتان بنایا تاہم کسی کھلاڑیوں کو فٹنس کی وجہ سے آرام نہیں دیا گیا'۔
یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہی ہے۔