تیز گیند باز بمراه نے ایک پروگرام میں صحافیوں کو بتایا کہ 'لوگوں کی محبت اور محنت سے آج وہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کھیل رہے ہیں۔'
ان کے کرکٹ سفر کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'آہستہ آہستہ ان کے کھیل میں اور پختگی آ رہی ہے اور آج وہ کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں۔'
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ میدان میں اکثر پرسکون نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ 'کبھی کبھی ہمیں بھی ناراضگی ہوتی ہے لیکن اگر ناراضگی پر کنٹرول نہیں رکھا جائے تب اس سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'عالمی کپ میں کھیلنا ایک مختلف مہم جوئی پیدا کرتا ہے کیونکہ اس میں اپنے آپ ہی اضافی دباؤ ہوتا ہے لیکن خود پر یقین بنائے رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔'