آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک 45 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لئے ہیں۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر اب اس کی مجموعی برتری 456 رنز ہو گئی ہے۔
![کمنز کی خطرناک بالنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5523474_patt.jpg)
اب اس کے بلے باز میتھیو ویڈ 15 رنز اور ٹریوس ہیڈ 12 رن بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ہیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 38 رنز اور جو برنس نے 35 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نیل ویگنر نے دو وکٹ اور مشیل سیٹنر نے 22 رن پر ایک وکٹ لیا۔
اس سے پہلے صبح نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کل کے 44 رن پر دو وکٹ کے اسکور سے آگے کیا۔ اس وقت بلے باز راس ٹیلر 2 رنز اور ٹام لاتھم 9 رنز کے ساتھ کریز پر تھے۔
ٹیلر اپنے اسکور میں اضافہ نہیں کر سکے اور کمنز نے انہیں آتے ہی جو برنس کے ہاتھوں کیچ کراکر دن کا پہلا اور نیوزی لینڈ کا تیسرا وکٹ نکالا۔
اس کے بعد کیوی ٹیم نے مسلسل وکٹ گنوائے اور هینري نکولس کھاتہ کھولے بغیر کمنز کی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بی جے واٹلنگ سات رنز بنا کر پانچویں بلے باز کے طور پر جیمز پیٹنسن کا شکار بنے اور صرف 58 رنز پر آدھی مہمان ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
آٹھویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے سیٹنر کا آؤٹ ہونا کافی تنازعہ میں رہا جب گیند ان کے گلووز سے چھو کر نکلی جسے آسٹریلوی فیلڈر نے لپکا لیکن میدانی امپائر مرايس ایراسمس نے اسے ناٹ آؤٹ دیا جسے تھرڈ امپائر علیم ڈار نے برقرار رکھا اور اسے لے کر کافی ہنگامہ ہوا ۔
![کمنز کی خطرناک بالنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5523474_cumm.jpg)
کولن ڈی گرینڈهوم (11 رن)، ٹام لاتھم (50)، مشیل سیٹنر (3)، ٹم ساؤتھی (10) اور ٹرینٹ بولٹ (8) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کے لئے واحد نصف سنچری اوپنر لاتھم نے بنائی اور وکٹ سنبھالنے کے چکر میں وہ اپنے 16 ویں ٹیسٹ نصف سنچری تک 144 گیندوں میں پہنچے جس میں انہوں نے چار چوکے لگائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے 17 اوور میں 28 رن دے کر پانچ وکٹ نکالے جبکہ مشیل اسٹارک کو 30 رنز اور جیمز پیٹنسن نے 34 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔
مختصر اسکور:
آسٹریلیا پہلی اننگز - 467 رنز اور دوسری اننگز چار وکٹ پر 137 رنز
نیوزی لینڈ پہلی اننگز - 148 رنز