ETV Bharat / sports

ابتدائی جھٹکوں کے بعد پاکستان کی اننگ سنبھلی، فالوآن سے محفوظ - نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم ٹاپ آرڈر لڑکھڑانے کے باوجود فالو آن سے بچ گئی۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ سیریز

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 8:37 PM IST

پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم شروعاتی جھٹکوں سے نکلنے میں کامیاب رہی اور فہیم اشرف(91 رنز) اور کپتان محمد رضوان (71 رنز) کی نصف سنچری کی بدولت فالوآن بچالیا تاہم پوری ٹیم پہلی اننگز میں 239 پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو سمیٹ دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ تیز گیند باز ٹِم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 431 رن کے بڑے اسکور کے جواب میں میچ کے تیسرے دن کے 30 رن پر ایک وکٹ کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔

اننگز کے 33 ویں اوور میں نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز جیمیسن نے کریز پر موجود سلامی بلے باز عابد علی کو 25 رن کے اسکور پر آوٹ کر کے پاکستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ عابد نے 137 گیندوں کی اپنی اننگز میں تین چوکے لگائے۔

اس کے بعد تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے محمد عباس بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ عباس نے 55 گیندوں کا سامنا کیا لیکن پانچ رنز ہی بناسکے ۔ اس طرح سے 43 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کا تیسرا وکٹ گرا۔

پاکستان کے مڈل آرڈر کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر ٹک نہیں سکا اور وقفہ وقفہ پر وکٹ گرتے چلے گئے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے اظہرعلی ٹم ساؤتھی کی گیند پر وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کو کیچ دے بیٹھے۔ اظہر کے آوٹ ہونے کے بعد حارث سہیل اور فواد عالم بھی سسٹے میں نمٹ گئے۔ حارث تین رن جبکہ عالم نو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ایک وقت پاکستان کے 80 رنز پر چھ وکٹ گرچکے تھے لیکن کپتان محمدرضوان اور فہیم اشرف نے دباؤ کے باوجود شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔

ان دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 106 رنز کی بہترین پارٹنرشپ کی اور ٹیم کا اسکور مضبوط کیا۔ 187 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان کی شکل میں پاکستان کا ساتواں وکٹ گرا۔ رضوان رن آوٹ ہوئے تھے انہوں نے 142 گیندوں پر 71 رن بنائے جس میں آٹھ چوکے شامل ہیں۔

اس کے بعد نچلی صف میں بلے بازی کرنے آئے کوئی بھی کھلاڑی فہیم کا ساتھ نہیں دے سکا۔ بولٹ نے نویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے یاسر شاہ کو بولڈ کرکے پاکستان کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ مہمان ٹیم کا نواں وکٹ شاہین آفریدی کے طور پر گرا۔ یاسر چار اور شاہین چھ رن بناکر آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد فہیم اشرف بھی جیمیسن کی گیند پر وکٹ کیپر واٹلنگ کو کیچ دے بیٹھے اور پاکستان کی اننگ کا خاتمہ ہوا۔

فہیم اشرف نے 134 گیندوں میں 91 رن کی اپنی شاندار اننگز میں 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 239 کے اسکور پر آوٹ ہوئی اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رن بنائے تھے اور اس طرح اسے 192 رن کی سبقت حاصل ہوئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.