ETV Bharat / sports

'گیندبازوں کی بد ولت جیت حاصل ہوئی'

author img

By

Published : Nov 11, 2019, 1:07 PM IST

بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹوئنٹی -20 میچ میں 30 رن سے شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے ہی ٹیم کو فتح ملی ہے۔

'بالروں کی بد ولت جیت حاصل ہوئی'

بھارت کی جانب سےتیز گیند باز چاهر نے محض سات رن دے کر چھ وکٹ لئے جس کی مدد سے بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2۔1 سے جیت لی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان نے کہاکہ مجھے پتہ ہے کہ مڈل آرڈراووروں میں اوس کی وکہ سے مقابلہ مشکل تھا۔ایک وقت بنگلہ دیش کی پوزیشن میچ میں کافی اچھی تھی اور ہمارے لئے مقابلہ انتہائی مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ ٹیم کے لئے میچ میں واپسی بہت شاندار رہی۔

'بالروں کی بد ولت جیت حاصل ہوئی'
'بالروں کی بد ولت جیت حاصل ہوئی'

روہت شرما نے کہاکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ میں اپنی ذمہ داری سمجھ کربہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔میں سمجھ سکتا ہوں کہ جب وکٹ نہیں گر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے لئے مقابلے میں ٹک پانا مشکل ہو جاتا ہے اور حالات آپ کے لئے موزوں نہیں رہتے ہے۔ لیکن اس کا کریڈٹ گیندبازوں کو جاتا ہے۔ اگرچہ بلے بازوں نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس طرح سے لوکیش راہل اور شريئس ایر نے بلے بازی کی وہ واقعی شاندار تھی۔

'بالروں کی بد ولت جیت حاصل ہوئی'
'بالروں کی بد ولت جیت حاصل ہوئی'

روہت نے کہاکہ ٹیم سے ہمیں ایسی ہی کارکردگی کی توقع تھی۔

جیسے جیسے ٹوئنٹی۔20 ورلڈ کپ قریب آ رہا ہے ہماری ٹیم صحیح سمت میں متوازن ہو رہی ہے۔ ٹیم میں فی الحال کچھ کھلاڑی نہیں ہیں لیکن جلد ہی وہ واپس آ جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں سبھی باتوں کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔آسٹریلیا جانے سے قبل ٹیم کو کچھ مقابلے اور کھیلنے ہیں۔ اگر ٹیم ایسی ہی کارکردگی کو برقرار رکھتی جس طرح کی کارکردگی اس کی اس مقابلے میں رہی ہے تو پھر یہ آنے والے دنوں میں وراٹ کوہلی اور سلیکٹرز کے لئے درد سر ثابت ہو سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وراٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹوئنٹی ۔20 سیریز کے لئے آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ روہت کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلے ٹوئنٹی ۔20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست دی تھی لیکن اس کے بعد بھارت نے زور دار واپسی کرتے ہوئے دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم کو آٹھ وکٹ سے اور اب تیسرے میچ میں 30 رن سے شکست دے کر سیریز پر 2۔1 سے قبضہ کر لیا۔

بھارت اور بنگلہ دیش کو ٹی ۔20 سیریز کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اندور میں 14 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.