ETV Bharat / sports

بھارتی کرکٹرز کے لیے نیا فٹنس معیار - NCA

بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے فٹنس معیار کو بڑھانے اور انہیں عالمی معیار کے قریب لانے کی کوشش کے تحت ان کے یو یو ٹیسٹ لیول کو 16:1 سے بڑھاکر 17:1 کر دیا ہے۔

yo yo test
yo yo test
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:19 PM IST

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا(بی سی سی آئی) نے اپنے نظام میں ایک نئے فٹنس معیار کو منسلک کیا ہے جو موجودہ وقت میں بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ کا عام حصہ بن گیا ہے۔

نئے فٹنس معیار کے تحت کھلاڑیوں کو ٹائم ٹرائل کے تحت دو کلومیٹر تک دوڑ لگانی ہوگی۔

بی سی سی آئی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ساتھ مل کر بنائے گئے ان دو نئے ٹیسٹ میں سے ایک کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔ یو یو ٹیسٹ کے تحت جہاں کھلاڑیوں کو آہستہ آہستہ رفتار بڑھاتے ہوئے 20 میٹر کا چکر لگانا ہوگا تو وہیں دوسرے ٹیسٹ میں تیز گیند بازوں کو 8.15 منٹ جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو 8.30 منٹ پر دو کلو میٹر دوڑ مکمل کرنی ہوگی۔

بی سی سی آئی نے حال ہی میں این سی اے کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے 25 کھلاڑیوں کی فہرست بھیجی تھی۔ اس کے تحت 8 فروری کو شکھر دھون، یزویندر چہل، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادو، مندیپ سنگھ، جئے دیو اُنادکٹ، سدھارتھ کول، ایشان کشن، نتیش رانا، دیودت پیڈیکل اور راہل تیواتیا کا فٹنس ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ متعدد کھلاڑی ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے حالانکہ جمعرات کو دوبارہ ہوئے ٹیسٹ میں وہ پاس ہوگئے۔

سنہ 2015 میں یو یو ٹیسٹ کے آغاز کے وقت بھارتی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ رہے باسو شنکر نے دو کلومیٹر دوڑ کے نئے فٹنس معیار کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نےکہا یہ ایک اچھا ٹیسٹ ہے۔ اس سے آپ ایک ایتھلیٹ اور عام فٹنس لیول کی حقیقی صورت حال کا اندازہ کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کو اپنے ایروبک فٹنس اور اپنی حقیقی صورتحال کے بارے میں بتائے گا۔ جم جانے والے کھلاڑی اگر 10 کلومیٹر کی رفتار سے دو کلو میٹر کی دوڑ لگاتے ہیں تو وہ اسے 12 منٹ میں مکمل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.