ETV Bharat / sports

' بی سی سی آئی جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے تیار'

وادی کشمیر میں بندشوں اور موجودہ صورتحال کے سبب جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ نہیں کر سکا ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ منسوخ کرنا پڑا۔

author img

By

Published : Aug 19, 2019, 6:43 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 1:30 PM IST

' بی سی سی آئی جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے تیار'

جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے مینٹر اور کوچ عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ 'وادی میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کر سکے لیکن اب بی سی سی آئی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔'

عرفان پٹھان نے کہا کہ 'امید ہے کہ وادی کی صورتحال کا اثر اب دوسرے سیزن پر ںہیں پڑے گا۔ اس کے لیے میں نے بی سی سی آئی سے تبادلہ خیال کیا ہے اور وہ ہماری مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ ہماری مدد کرنے کے لیے کوئی بھی فیصلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس بات کی توقع ہے کہ وادی کشمیر میں صوتحال معمول پر آئے اور شاید کہیں اور جانے کی ضرورت نہ پیش آئے۔'

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے سے قبل انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد سے نہ صرف سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کو واپس گھر بھیجا گیا بلکہ باہری کھلاڑیوں کو بھی وادی چھوڑنے کے لیے کہہ دیا گیا تھا۔

ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان کے ساتھ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سپورٹ اسٹاف کو بھی جلد سے جلد وادی چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔ جموں و کشمیر ٹیم کے مینٹر عرفان پٹھان، کوچ ملاپ میوڑا اور ٹرینر سدرشن وی پی کے ساتھ وہ سبھی سلیکٹرز جو وادی کے نہیں ہیں، انہیں اتوار کو شہر سے چلے جانے کے لیے کہا گیا تھا۔

اسی کے ساتھ جے کے سی اے نے سبھی عمر اور گروپ کے جموں کے کرکٹرز کو واپس ان کے گھر بھیج دیا تھا، جو سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ٹریننگ کر رہے تھے۔

Intro:Body:

BCCI has assured it will help Jammu and Kashmir cricket in every way, says team mentor Irfan Pathan

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 1:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.