انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں محمد حفیظ اور ٹام بینٹن کو بہتر کارکردگی کو ثمرہ ملا اور انہوں نے اپنی پوزیشن میں بہتری لائی ہے۔
ٹی 20 سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں جہاں تام بینٹن نے 152 ویں مقام سے 43 مقام پر چھلانگ لگائی ہے تو وہیں دوسری جانب محمد حفیظ 68 ویں مقام سے 44 مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
انگلینڈ اور پاکستان کے مابی کھیلی گئی ٹی 20 سیریز 1-1 سے ڈرا ہوگئی، سیریز کو پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ نے اور تیسرا میچ پاکستان نے جیتا۔
ٹام بینٹن نے 3 میچوں میں 137 رنز بنائے جس میں 71 رنوں کی شاندار اننگ شامل ہے جبکہ حفیظ نے 3 میچوں میں 155 رنز اسکور کئے جس میں انہوں نے آخری میچ میں 86 رنز بنا کر تیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اس کے لیے انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
آئی سی سی ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم سرفہرست مقام پر برقرار ہیں جبکہ کے ایل راہل دوسرے نمبر پر ہیں اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ارون فنچ، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور انگلینڈ کے ڈیوڈ مَلن بالترتیب تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔