بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورے سے قبل 24 کھلاڑیوں اور سات عملے سمیت 24 ارکان کا ٹیسٹ کیا تھا۔
نک لی کا گزشتہ اگست کو دبئی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن 10 دن آئسولیشن میں رہنے کے بعد ان کا نتیجہ 23 اگست کو منفی آیا۔ جب وہ ڈھاکہ آئے تو وہ 14 دن تک قرنطین میں رہے تھے۔
بی سی بی اسپورٹس فزیشن ڈاکٹر دیباشیس چودھری نے کہا کہ ہمارے مشیر نک لی کے کورونا کے معاملہ میں اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا کورونا کا کسی نئے طریقے سے انفکشن ہوا ہے یا پہلے کا ہی انفکشن تھا۔
چیف سلیکٹر منہاج العابدین کے مطابق سری لنکا کے دورے کے پیش نظر قواعد کے مطابق 37 ارکان کی جانچ کی گئی۔ قبل ازیں بی سی بی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ذاتی تربیت کی اجازت دی تھی۔