سٹے بازوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے خود کو دو ہفتے کے لئے الگ تھلگ کر لیا ہے۔
![شکیب نے امریکہ میں خود کو الگ تھلگ کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6748999_shakib.jpg)
شکیب کی بیوی حاملہ ہیں اور فی الحال امریکہ میں رہ رہی ہیں۔ شکیب نے ڈھاکہ سے امریکہ آنے کے بعد خود کو ایک ہوٹل میں الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شکیب نے کہاکہ یہ مشکل وقت ہے۔ میرا معمول کی زندگی سے کوئی رابطہ نہیں رہے گا۔ یہ کسی مختلف صورتحال میں رہنے جیسا ہے۔ میں بنگلہ دیش کی طرف سے آیا ہوں اور نہیں چاہتا کہ میرے خاندان پر کوئی خطرہ آئے۔
انہوں نے کہاکہ گھر سے واپس آنے کے بعد میں صرف ایک بار سامان خریدنے باہر نکلا اور وہ بھی ماسک پہن کر۔ ہم مسلسل ہاتھ دھو رہے ہیں اور سینیٹائزر کا استعمال کر رہے ہیں۔