ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو جھٹکا، ایک اور کھلاڑی زخمی - عالمی کپ

رواں عالمی کپ کا خطاب چاہے کوئی بھی ٹیم جیتے لیکن یہ عالمی کپ دو چیزوں کے لیے ضرور یاد رکھا جائے ایک بارش اور دوسری زخمی کھلاڑی۔

انگلینڈ کو جھٹکا
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 9:25 PM IST

عالمی کپ میں شریک تمام ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے پریشان ہیں گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے دو کھلاڑی زخمی ہو کر ٹیم سے باہر ہوئے ہیں اب اس فہرست میں میزبان انگلینڈ کے کھلاڑیوں نام بھی شامل ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں زخمی ہوئے تھے اور اب میڈیکل ٹیم نے انہیں آئندہ دو میچوں کے لیے ٹیم سے باہر رہنے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جیسن رائے
جیسن رائے

جیسن رائے اب افغانستان اور سری لنکا کے خلاف میچ میں میدان پر نظر نہیں آئیں گے، لیکن ٹیم انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ رائے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے میچ سے قبل فٹ ہو جائیں۔

یہ خبر انگلینڈ کے لیے کسی بھی جھٹکے سے کم نہیں ہے کیوں کہ رائے فی الحال فارم میں ہیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 121 گیندوں میں 153 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایون مورگن بھی زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ جوس بٹلر کو کپتان بنانے کا امکان ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.