برمنگھم کے ایجبیسٹن کرکٹ میدان پر کھیلے جا رہے ایشیز سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کےاختتام تک آسٹریلیا نے 124 رنز بنا لیے ہیں جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 34 رنوں کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
اسٹیواسمتھ 46 اور ٹریویس ہیڈ 21 رنز بنا کر بلے بازی کرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسمتھ نے پہلی اننگ میں سنچری بنا کر آسٹریلیا کو 284 رنوں کے مضبوط اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسکے جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 374 رنز بناکر 90 رنوں کی سبقت حاصل کی تھی۔
پہلی اننگ میں ناکام رہے آسٹریلیا کے سلامی بلے بازی دوسری اننگ میں بھی اچھی شروعات دینے سے قاصر رہے، اور دونوں بلے باز 27 رنز کے اسکور کے اندر ہی پویلین لوٹ چکے تھے۔
اسمتھ اور عثمان نے اننگ کو سنبھالا اور آوٹ ہونے سے پہلے عثمان خواجہ نے 48 گیند پر 40 رنز بنائے۔
ٹیسٹ کے تسیرے دن کے اختتام تک کوئی اور نقصان نہیں ہوا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو 34 رنوں کی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ تیسرے دن کی شروعات انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 267 رنو سے کی تھی اور اسکی پوری ٹیم 374 رنز بنائی جس میں اسٹوکس کے 50 اور برنس کے 133 رنز کافی اہم تھے۔
پیٹ کمنس اور ناتھن لیون کو تین تین اور پیٹنسن اور سیڈل کو دو دو وکٹ حاصل کیے۔