ETV Bharat / sports

انگلینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سرفہرست

لارڈس میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

انگلینڈ کو شکست دے کر آسٹریلیا سرفہرست
author img

By

Published : Jun 25, 2019, 11:25 PM IST

آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان ارن فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے تھے۔

پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی پوری ٹیم 44.4 اوورز میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بہترین بلے بازی کی اور 89 رنز بنائے لیکن دیگر کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے گئے۔

انگلینڈ کی جانب سے تنہا مزاحمت کی
انگلینڈ کی جانب سے تنہا مزاحمت کی

اسٹوکس کے علاوہ جانی بیرسٹو نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرینڈورف نے شاندار گیندبازی کی اور انگلینڈ کے 5 بلے بازوں ک وپویلین بھیجا جبکہ مشیل اسٹارک نے 4 اور اسٹوائنس نے ایک وکٹ حاصل کئے۔

جیسن بہرینڈورف نے 5 وکٹیں حاصل کیں
جیسن بہرینڈورف نے 5 وکٹیں حاصل کیں

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جسے اس کے سلامی بلے بازوں نے درست قرار دیا اور پہلے وکٹ کے لیے 123 رنز بنائے۔

عالمی کپ میں اب تک بہتری کارکدگی کا مظارہ کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے اس میچ میں شاندار بلے بازی کی اور رواں عالمی کپ میں اپنی چوتھی نصف سنچری مکمل کی۔

وارنر نے 61 گیندوں میں 53 رنز بنائے اور معین علی کی گیند پر جو روٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد کپتان ارن فنچ نے محاذ سنبھالا اور عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر 50 رنز کی پارٹنرشپ کی، خواجہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لیکن فنچ ایک جانب ٹکے رہے اور رواں عالمی کپ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔

ارن فنچ نے شاندار سنچری بنائی
ارن فنچ نے شاندار سنچری بنائی

سنچری مکمل کرتے ہی تیزی سے رن بنانے کی کی کوشش میں 100 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

بعد ازاں اسٹیو اسمتھ نے 38 رنز اور الیکس کیری نے 38 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مضبوط کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر، مارک ووڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے کپتان ارن فنچ کو ان کی شاندار بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.