ETV Bharat / sports

ایشیز سیریز: اسٹیو اسمتھ نے بنائے کئی ریکارڈز - australia

بال ٹیمپرنگ معاملے میں ایک برس کی پابندی ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے ایشیز سیریز کے پہلے میچ میں ہی دو سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

اسٹیو اسمتھ نے بنائے کئی ریکارڈز
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 5:08 PM IST

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے سب سے کم اننگ میں 25 سنچری بنانے کے معاملے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، ا سمتھ نے اس میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنا کر یہ کامیابی حاصل کر لی ہے انہوں نے پہلی اننگز میں بھی سنچری بنائی تھی۔

اسمتھ نے 119 اننگز میں 25 سنچری مکمل کی ہے جبکہ وراٹ کوہلی نے اس کے لیے 127 اننگز کھیلی تھیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس معاملے میں عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے نام ہے جنہوں نے محض 68 اننگز میں 25 سنچریاں بنائی تھیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سنچریوں کے عالمی ریكارڈ حامل سچن تیندولکر نے 25 سنچریوں تک پہنچنے کے لیے 130 اننگز کھیلی تھیں جبکہ عظیم بھارت کرکٹر سنیل گاوسکر 138 اننگز میں 25 سنچریوں تک پہنچے تھے۔

پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنا کر ا سمتھ ایشیز سیریز کے ایک ہی ٹیسٹ میں دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں، ایشیز میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں اسمتھ اب اپنے ہم وطن اور سابق کپتان اسٹیو وا کے ساتھ مشترکہ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، ان دونوں نے ایشیز سیریز میں دس دس سنچریاں بنائی ہیں جبکہ ایشیز میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کا ریکارڈ بریڈمین کے نام ہے جنہوں نے 19 سنچریاں بنائی ہیں۔

اسٹیو اسمتھ اور اسٹیو وا
اسٹیو اسمتھ اور اسٹیو وا

اسٹیو اسمتھ نے ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے پہلے میچ میں کی دوسری اننگز میں 142 رنز بنائے، یہ ان کی گزشتہ 10 ایشیز اننگز میں چھٹی سنچری جبکہ انگلینڈ سے تاریخی سیریز میں مجموعی طور پر 10 ویں تھری فیگر اننگز ہے، ان میں سے انھوں نے 5 سنچریاں اپنے ملک جبکہ باقی 5 انگلینڈ میں اسکور کی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ ٹیم سنہ 2015 کے ٹرینٹ برج ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے بعد سے اب تک اسٹیو اسمتھ کوسرخ بال کی کرکٹ(ٹیسٹ) میں 50 سے کم اسکور پر آؤٹ نہیں کرسکی ہے۔

مجموعی طور پر یہ اسمتھ کی 65 ٹیسٹ میچز میں 25 ویں سنچری ہے، وہ کسی بھی ایشیز ٹیسٹ کی دونوں اننگ میں سنچری اسکور کرنے والے آسٹریلیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں، ان سے قبل وارن بریڈسلے، آرتھر مورس، اسٹیو وا اور میتھیو ہیڈن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

آخری مرتبہ میتھیو ہیڈن نے سنہ 2002 میں ایشیز سیریز کے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 2 سنچریاں بنائی تھیں۔

اسٹیو اسمتھ نے بنائے کئی ریکارڈز
اسٹیو اسمتھ نے بنائے کئی ریکارڈز

اسٹیو اسمتھ انگلینڈ میں کسی بھی ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ میں 2 سنچری اسکور کرنے والے تیسرے مہمان کھلاڑی بن گئے ہیں ان سے قبل 70 برسوں کے دوران کوئی بھی کھلاڑی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔

آخری مرتبہ ایلن میلویل نے سنہ 1947 اور اس سے قبل جارج ہیڈلے نے سنہ 1939 میں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 2 سنچریاں بنائی تھیں۔

اس کے علاوہ اسمتھ ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 140 یا زائد اسکور کرنے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، ان سے قبل ایلن بارڈر، اینڈی فلاور اور تلک رتنے دلشان یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.