ETV Bharat / sports

ایشیز سیریز: تیسرا دن بھی بارش سے متاثر - ashes series: play stoped due to rain

تاریخی میدان لارڈس پر جاری دوسرے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوا۔

ایشیز سیریز
author img

By

Published : Aug 17, 2019, 1:29 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:12 AM IST

مسلسل بارش سے میچ کے تیسرے دن کا پورا کھیل نہیں ہو سکا، اس دوران آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا لیے ہیں۔

میزبان انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 258 رن بنائے تھے جس کے بعد آسٹریلیا اب انگلینڈ کے اسکور سے 178 رنز پیچھے ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ دوسرے دن ہی مکمل کھیل ممکن ہو پایا اور تیسرے دن دوپہر کے کھانے کے بعد کھیل ہی نہیں ہو سکا۔

آسٹریلیائی ٹیم محض 13 اوورز ہی کھیل سکی، سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر تین رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ ٹیم پہلی اننگ میں 258 رنز ہی بنا سکی تھی، ٹیم کی جانب سے روری برنس اور جانی بیرسٹو نے نصف سنچری بنائی تھی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے تین تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:12 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.