ETV Bharat / sports

ایشیز سیریز: انگلینڈ 67 پر ڈھیر

author img

By

Published : Aug 23, 2019, 8:46 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:55 AM IST

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین جاری ایشیز سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان انگلینڈ کو 67 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

ایشیز سیریز

آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں جوش ہیزل وڈ نے (5 وکٹ)، پیٹ کمنز(3 وکٹ) اور جیمز پیٹنسن(2 وکٹ) لے کر انگلینڈ کو تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے دن لنچ کے بعد پہلی اننگز میں صرف 67 رنز پر ڈھیر کر دیا اور پہلی اننگز میں 112 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 179 رنز پر آؤٹ کرنے کی خوشی زیادہ دیر نہیں ٹک سکی اور میزبان ٹیم نے لنچ کے بعد اپنے ہتھیار ڈال دیئے۔

انگلینڈ نے لنچ تک اپنے چھ وکٹ 24 اوور میں 54 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن لنچ کے بعد 13 رن جوڑ کر اننگز 27.5 اوور میں 67 رن پر سمٹ گئی۔

ہیزل وڈ نے 30 رنز دے کر پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز نے 3 اور جیمز پیٹنسن نے پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انگلینڈ کی جانب سے جو ڈینلی نے سب سے زیادہ 12 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہین پہنچ سکا۔

گزشتہ ماہ پہلی بار یک روزہ عالمی کپ جیتنے والی انگلینڈ ٹیم سے ایسی خودسپرگی کی کسی کو توقع نہیں تھی، یہ انگلینڈ کا سنہ 1948 کے بعد گزشتہ 71 برسوں میں آسٹریلیا کے خلاف یہ سب سے کم اسکور ہے۔

میچ کے دوسرے دن صبح کے سیشن میں آسٹریلیا کے تیز گیند بازوں نے قہر برپا کيا اور محض 54 رنز پر ہی انگلینڈ کے 6 بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا تھا۔

دوپہر کے کھانے کے وقت جوس بٹلر اور کرس ووکس کریز پر موجود تھے، لیکن لنچ کے وقفے کے بعد آسٹریلوی تیز گیند بازوں کا قہر جاری رہا اور ووکس کو کمنز نے جبکہ بٹلر کو ہیزل وڈ نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیائی ٹیم پہلی اننگ میں 179 پر آؤٹ ہوئی تھی اور اس بنیاد پر اسے 112 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

دوسری اننگ میں آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے ہیں، فی الحال لیبوشین اور ٹراوس ہیڈ کریز پر موجود ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.