ETV Bharat / sports

ایشیز سیریز: انگلینڈ کو 359 رنز کا ہدف - انگلینڈ

آسٹریلیا کو انگلینڈ کے مابین جاری ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے میزبان کو 359 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ایشیز سیریز
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 9:36 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:55 AM IST

آسٹریلیا نے بلے باز مارکس لیبیوشین کی 80 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت دوسری اننگز میں 246 رنز بنائے اور انگلینڈ کے سامنے فتح کے لیے 359 رنز کا مشکل ہدف رکھ دیا۔

آسٹریلیا نے تیسرے دن 6 وکٹ پر 171 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز لنچ سے کچھ پہلے ختم ہوئی۔

نوجوان بلے باز لیبیوشین نے 53 رنز اور جیمز پیٹنسن نے دو رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا، سیریز میں مسلسل تیسری نصف سنچری بنانے والے لیبیوشین نے 187 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 80 رن بنائے، انہوں نے نے پہلی اننگز میں بھی 74 رنز کی بہترین اننگ کھیلی تھی۔

زخمی اسٹیو اسمتھ کی جگہ ٹیم مین شامل کئے گئےلیبیوشین نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا ہے اور ٹیم کو اسمتھ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی ہے۔

لیبیوشین نویں بلے باز کے طور پر ٹیم کے 237 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ پیٹ کمنز نے 48 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے اور لیبیوشین کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 51 رن کی پارٹنرشپ کی۔

انگلینڈ کی جانب سے نائب کپتان بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پہلے اننگ میں 6 وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر نے دو اور اسٹورٹ براڈ نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے میزبان کو پہلی اننگ میں 67 رنز پر آؤٹ کر کے 112 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 3:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.