ETV Bharat / sports

آسٹریلوی کرکٹر نے دھونی کا عالمی ریکارڈ توڑا - مہندر سنگھ دھونی

آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر الیسا ہیلی نے ٹی 20 فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کا دھونی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

alyssa healy
alyssa healy
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 3:58 PM IST

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے مابین ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز جاری ہے اور برسبین کے ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلا گیا میچ آسٹریلیائی وکٹ کیپر الیسا ہیلی کے عالمی ریکارڈ کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

ہیلی نے ٹی 20 فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

الیسا ہیلی نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے 92 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ دھونی نے ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں وکٹ کے پیچھے 91 شکار کئے ہیں۔

دھونی نے بھارت کی جانب سے 98 ٹی 20 میچز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جبکہ آسٹریلیا کی الیسا ہیلی نے 114 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

دھونی اس وقت آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے رواں برس 15 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.