ETV Bharat / sports

گل اور پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر سبھی کی نظریں رہیں گی: کارک - urdu news

ڈومینک کارک کا کہنا ہے کہ 5 فروری سے بھارت اور انگلینڈ کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شبھمن گل اور رشبھ پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر سبھی کی نظریں رہیں گی۔

گل اور پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر سبھی کی نظریں رہیں گی: کارک

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 9:04 PM IST

نئی دہلی:انگلینڈ کے سابق تیزگیندباز ڈومینک کارک کا خیال ہے کہ 5 فروری سے بھارت اور انگلینڈ کے مابین شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شبھمن گل اور رشبھ پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر سبھی کی نظریں رہیں گی۔

انگلینڈ کے لئے 37 ٹیسٹ کھیلنے والے اور اب کمنٹیٹر بن چکے کارک نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیکٹ میں کہا کہ 'اس سیریز میں گل اور پنت جیسے نوجوان کھلاڑیوں پر سبھی کی نظریں رہیں گی کیونکہ دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کے دورے میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔

کارک نے کہا "ہم سیریز میں ان دونوں نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف گل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گل ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں لہذا میں ان پر اپنی شرط لگانا چاہتا ہوں۔''

سیریز میں پنت کا بھی اہم کردار رہے گا۔ پنت نے برسبین میں چوتھے ٹیسٹ میں سیریز جتانے والی اننگز کھیلی جو واقعی لاجواب تھی۔ انگلینڈ کو ان دونوں کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھنی ہوگی اور انگلینڈ کے گیندبازوں کو گل کو آؤٹ کرنے کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.