ETV Bharat / sports

سراج کی مقامی اخبارات میں شائع تصاویر سے بیمار والد مسرور - سراج کے والد

انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار بولنگ کر کے تہلکہ مچانے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ بولر محمد سراج کی مقامی اخبارات میں شائع تصاویر نے ان کے بیمار والد کی آدھی تکلیف کو دور کردیا ہے۔

Ailing father happy with Siraj's photographs published in local newspapers
سراج کی مقامی اخبارات میں شائع تصاویر سے بیمار والد خوش
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 6:30 PM IST

اس عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہر ایک کی زبان پر سراج کے نام اور آبائی ریاست حیدرآباد کے ہر اخبار میں چھپی ان کی تصویر دیکھ کر والد کی طبیعت میں افاقہ پر سراج نے کہا کہ ان کے والد بیمار ہیں اور وہ ان سے ملنے گھر نہیں جا سکتے ہیں، جس کا انہیں زبردست ملال ہے۔

سراج نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیمار والد کے ساتھ وقت گزارنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں وہ بیمار چل رہے ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ انہیں سانس لینے میں بہت پریشانی ہو رہی ہے۔ میں ان کے بارے میں بہت پریشان ہوں لیکن میں ان کی تیمارداری اور دلجوئی کے لئے گھر بھی نہیں جاسکتا۔ میں ان کے ساتھ فون پر بات کرتا ہوں لیکن جب وہ رونے لگتے ہیں تو میں ان کو دلاسہ نہیں دے پاتا اور فون کاٹ دیتا ہوں۔ وہ آخری میچ سے قبل ہی اسپتال میں داخل کئے گئے تھے۔میں بہت پریشان تھا اور ان کی بہتر صحت کے لیے اوپر والے سے دعا کر رہا تھا۔

سراج نے بتایا کہ شہر کے اخبار میں ان کی تصویر دیکھ کر والد بہت خوش ہوئے۔ سراج نے بتایا کہ جب میں نے انہیں میچ کے بعد فون ملایا تو مجھے بہت حیرت ہوئی کہ میرے والد گھر پر تھے۔ میں بہت خوش تھا کیونکہ میچ میرے لئے بہت اچھا تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں اور اچھا لگ رہا ہے کہ ہر شخص بیٹے کی تعریف کے لئے فون کر رہا ہے ۔ حیدرآباد کے ہر اخبار میں بیٹے کی تصویر چھپی ہے۔ میں نے کہا یہ سب آپ کی دعاؤں کا اثر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.