ETV Bharat / sports

بھارت - پاکستان سیریز پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

بھارت پاکستان کے مابین ٹی 20 سیریز کی خبر آنے کے بعد سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپورٹس ہی ایک ایسی چیز ہے جو دو ممالک کے مابین تلخیوں کو دور کرسکتی ہے۔

Shahid Afridi
Shahid Afridi
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 6:04 PM IST

پاکستانی میڈیا کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے مابین ٹی 20 سیریز ہو سکتی ہے۔ حالانکہ اس بارے میں نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا کچھ بیان سامنے آیا ہے اور نہ ہی بی سی سی آئی نے اس تعلق سے کوئی وضاحت پیش کی ہے۔

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی

باہمی سیریز کی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ 'بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ، دونوں ممالک کے رشتوں کو مضبوط کرنے کا کام کرے گی۔

آفریدی نے کہا کہ 'اسپورٹس اور سیاست کو ہمیشہ الگ الگ ہی رکھنا چاہیے۔ کرکٹ ہی ایک بڑا ذریعہ ہے جس سے دونوں ممالک کے رشتے اچھے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'جس طرح بھارتی کرکٹرز پاکستان آکر کرکٹ انجوائے کرتے ہیں, ٹھیک اسی طرح پاکستانی کرکٹرز بھی بھارت میں کرکٹ کا لطف اٹھاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر ہم دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنا چاہیں کو کرکٹ بہترین ذریعہ ہے۔

دراصل میڈیا رپورٹس کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین رواں برس 3 ٹی-20 میچوں کی سیریز ہوسکتی ہے. اگر ایسا ہوا تو تقریباً 8 برس بعد ان دونوں ٹیموں کے درمیان دو رخی سیریز ہوگی۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان نے آخری بار ٹی-20 اور یک روزہ سیریز دسمبر 2012 میں ہوئی تھی۔ ٹی-20 سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی جبکہ یک روزہ سیریز پر پاکستان نے 1-2 سے قبضہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.