ETV Bharat / sports

افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان کورونا وائرس سے متاثر

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 8:57 PM IST

افغانستان کے آف اسپنر مجیب الرحمان کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ وہ آسٹریلیائی گھریلو ٹی 20 ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ کے لیے یہاں پہنچے تھے اور اس وقت کوئنس لینڈ کے ایک ہوٹل میں کوارنٹین میں رہ رہے ہیں۔

Afghanistan spinner Mujeeb-ur-Rehman infected with corona virus
افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان کورونا وائرس سے متاثر

19 سالہ مجیب الرحمان بگ بیش میں برسبین ہیٹ کے لئے کھیل رہے ہیں۔ ان کی ٹیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمبر دو ٹی 20 کے گیندباز مجیب الرحمان گذشتہ ہفتے ہی برسبین پہنچے تھے لیکن کوارنٹین کے دوران انہیں کچھ علامات نظر آنے لگے ۔ وہ کوئنس لینڈ ہیلتھ محکمہ کی نگرانی میں ہیں ۔ان کا اپنی ٹیم کے لئے شروعاتی دو میچوں میں کھیلنا مشکل ہوگا۔

کوئنس لینڈ کرکٹ کے سی ای او ٹیری سوینسن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ، ’’ ہم ٹورنامنٹ کو محفوظ ماحول میں کرانے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ مجیب الرحمان نوجوان ہیں اور اپنے گھر سے دور ہیں۔ ہم ان کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.