آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہ رہی اورآٹھ رنوں کے مجموعی اسکور پر جوس برنس چار رن بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگیے۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔ جو برنس کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے لیا اور وہ صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور لابوسنگے نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے دوسر ے وکٹ کے لیے 82 رن جوڑے۔
بارش کی وجہ سے کھیل روکنے سے قبل ڈیوڈ وارنر 69 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 45 رن اور لابوسنگے18 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے واحد وکٹ حاصل کیا۔
آسٹریلیا نے دوسر ے ٹسٹ میچ کے لیے اپنی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ پاکستان نے تین تبدیلیاں کی ہیں۔
عمران خان، نسیم شاہ اور حارث سہیل کی جگہ محمد عباس، امام الحق اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔
آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گیے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم:ٹیم پین (کپتان)،ڈیوڈ وارنر، جو برنز، مارنس لابوشین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، ، پیٹ کمنز، میشل اسٹارک، نیتھ لائن، جاش ہیجل ووڈ۔
پاکستان کی ٹیم:
اظہرعلی(کپتان)۔شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم، اسد شفیق، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس، محمد موسیٰ