ETV Bharat / sports

ٹسٹ کرکٹ میں اسٹیون اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ - ایڈلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ

اسٹیون اسمتھ نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹن میچ کے دوسرے دن 34 رنوں کی اننگز کھیل کر ٹسٹ کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رن مکمل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹسٹ کرکٹ میں اسٹیون اسمتھ کا ورلڈ کپ
ٹسٹ کرکٹ میں اسٹیون اسمتھ کا ورلڈ کپ
author img

By

Published : Nov 30, 2019, 1:49 PM IST

Updated : Nov 30, 2019, 3:20 PM IST

ایڈلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوسر ے دن مارکوس لابسنگے کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کے کامیاب بلے بازوں میں سے ایک اسٹیون اسمتھ نے36 رن بناتے ہی ٹسٹ کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ۔

اسٹیون اسمتھ نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ حالانکہ وہ ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا جشن زیادہ دیر تک نہیں مناسکے۔

اسٹیون اسمتھ 36رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگیے ۔

تیس سال کے آسٹریلیائی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے 70 میچوں کی 126 اننگز میں تیز ترین سات ہزار رن بنانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے بلے باز ویلی ہیمنڈ کے پاس تھا۔جنہوں نے 80 ٹسٹ کی 131 اننگز میں سات ہزاررن بنانے کاکارنامہ انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایڈلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رن بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیرکردی ۔

اننگز ڈکلئیر کرنے کے وقت ڈیوڈ وارنر335 رن اور متھیو ویڈ38 رن بنا کر کھیل رہے تھے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس لابسنگے(165رن)۔اسٹیون اسمتھ(36رن)اور جوئس برنس (4رن )بنائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 30, 2019, 3:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.