ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف ٹرپیل سنچری بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے بازی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے براین لارا کا بھی ریکارڈ توڑا ہے
آخری اطلاع موصول ہونے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز شروع کردی ہے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کے اکلوتے کامیاب بالر شاہین آفریدی رہے جنھوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
کھانے کے وقفے سے قبل آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 589رن بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کردی ہے۔
اننگز ڈکلئیر کرنے کے وقت ڈیوڈ وارنر335 رن اور متھیو ویڈ38 رن بنا کر کھیل رہے تھے ۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی تین وکٹ لے کرکامیاب گیند باز رہے۔
پاکستانی کی جانب سے دونوں وکٹیں فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے لیں جنھوں نے جو برنز کو پہلے دن جبکہ مارنس لابوشین کو دوسرے دن کے آغاز میں آؤٹ کیا۔ شاہین کا تیسرا شکار اسٹیو سمتھ رہے جنھوں نے 36 رنز بنائے۔
نسیم شاہ اور محمد موسیٰ کے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ دونوں نے ڈیوڈ وارنر کو نو بال پر آؤٹ کیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلے سیشن میں محمد موسیٰ نے ڈیوڈ وارنر کو گلی کی پوزیشن پر کھڑے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرایا لیکن جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو امپائر نو بال کا اشارہ کر رہے تھے۔وارنر اس وقت 226 رنز پر کھیل رہے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکوس لابسنگے(165رن)۔اسٹیون اسمتھ(36رن)اور جوئس برنس (4رن )بنائے۔