ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر اور لابسنگے کی غیرمفتوح سنچری - سیریز کے دوسرے ٹیسٹ

ڈیوڈوارنر(166رن) اور مارکوس لابسنگے(126رن) کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بد ولت آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹسٹ کے پہلے دن کے اختتام ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رن بنالیے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر اور لابسنگے کی غیرمفتوح سنچری

author img

By

Published : Nov 29, 2019, 6:09 PM IST

ایڈیلیڈ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا ئی ٹیم کی شروعات اچھی نہ رہی اور آٹھ رنوں کے مجموعی اسکور پر اوپنینگ بلے باز جوس برنس کے طور پر پہلا دھچکا کاسامنا کرنا پڑا۔

شاہین شاہ آفریدی نے جوئس برنس کو چاررنوں کے انفرادی اسکور پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آ ؤٹ کرایا۔

اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارکوس لابسنگے نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے پہلے اپنی ٹیم کو پہلے دھچکے سے ابھرا اورا س کے بعد پاکستانی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔

وارنر اور لابسنگے کی جوڑی میدان میں ڈٹ گئی۔دونوں بلے بازوں نے شاندار شاٹ لگائے۔پاکستانی بالرز دونوں بلے بازوں کے سامنے بے بس نظر آنے لگے تھے۔

میچ میں وقتاً فوقتاً بارش کی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کھیل کا تسلسل متاثر ہوا۔

میچ میں بارش کی مداخلت کے باوجود آسٹریلین بلے بازوں کے قدم نہ ڈگمگائے اور انہوں نے پاکستانی بالرز کو ایک مرتبہ پھر بے بس کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور لگاتار دوسرے میچ میں سنچری کی اور کیریئر میں 23ویں مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔

دوسری طرف مارکوس لابسنگے نے بھی اپنی سنچری مکمل کی ۔انہوں نے 205 گیندوں پر 17 چوکوں کی مدد سے 126 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو واحد کامیابی ملی جبکہ دیگر بالرز آسٹریلئائی بلے بازوں کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے ۔

آسٹریلیا نے دوسر ے ٹسٹ میچ کے لیے اپنی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا ہے جبکہ پاکستان نے تین تبدیلیاں کی ہیں۔

عمران خان، نسیم شاہ اور حارث سہیل کی جگہ محمد عباس، امام الحق اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ موسیٰ خان اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گیے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

Intro:Body:

BENGAL

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.