دھونی سنیچر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے ۲۰۰۸ تا ۲۰١١ تک بھارتی ٹیم کے کوچ رہے کرسٹن نے بھارتی ٹیم کے دور کے ساتھ شاندار یادیں دینے کے لیے دھونی کا شکریہ ادا کیا۔
۵۰ سالہ گیری کرسٹن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اچھے کپتانوں میں سے ایک کے ساتھ کام کرنا میری خوش نصیبی ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کئی شاندار یادیں دینے کے لیے شکریہ ایم ایس دھونی۔
کرسٹن کا بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے دو سال کا معاہدہ تھا، جو کہ یکم مارچ ۲۰۰۸ سے شروع ہوا تھا، اس کے بعد انکے معاہدے کو ایک سال کے لیے اور بڑھا دیا گیا، اور پھر بھارتی ٹیم نے ان کے دور میں اپنا دوسرا عالمی کپ خطاب جیتا تھا۔ ان کے ہی دور میں بھارت نے ۲۰۰۹ میں ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کے سابق سلامی بلے باز کرسٹن نے اپنے پہلے کے ایک بیان کو پھر سے دوہرایا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے ساتھ دھونی ہو تو مجھے جنگ میں بھی جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوں گی۔
دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے تینوں آئی سی سی ٹرافی جیتی ہیں۔ دھونی نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ ، 2011 میں ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے۔
دھونی نے ہفتے کے روز بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا۔ 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے دھونی نے گذشتہ سال جولائی میں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا تھا۔