ETV Bharat / sports

'کسی خاتون کرکٹر کو چیف سلیکٹر بنایا جائے' - مصباح الحق نے گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے تنازعات کو حل کرنے کے لیے تجویز پیش کی ہے کہ زیادہ بہتر یہی ہے کہ خواتین کرکٹرز میں سے کسی کو چیئرپرسن بنا دیا جائے۔

a female cricketer should be made the chief selector says former pakistan captain rashid latif
کسی خاتون کرکٹر کو چیف سلیکٹر بنایا جائے: راشد لطیف
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 8:16 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق کے بعد خالی ہونے والے چیف سلیکٹر کے عہدے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے 52 سالہ راشد لطیف نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ تنازعات تو رہتے ہی ہیں لیکن مسائل سے بچنے کے لیے بہتر یہی ہے کہ آپ کسی خاتون کرکٹر کو اعلیٰ عہدہ دے دیں۔

pakistan cricket team coach misbah ul haq
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق

راشد لطیف نے کہا کہ سب سے بہتر تو یہی ہے کہ ثنا اور عروج کو ہی چیف سلیکٹر بنا دیں، پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جان سینا کی ایرانی لڑکی سے شادی

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے بورڈ کے آئین میں کیوں چیئرپرسن کے بجائے صرف چیئرمین پر زور دیا گیا۔ ایک خاتون بھی بورڈ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال سکتی ہے، جو آئین بناتے ہیں انھیں اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کیوں خاتون کرکٹرز کردار ادا نہیں کر سکتیں۔

میرے خیال سے تو بہتر یہی ہے کہ خاتون کرکٹرز کو ہی اعلیٰ عہدے دے دیا جائے تاکہ وہ مردوں اور خواتین کو خود دیکھیں۔

بتا دیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے گذشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.