ETV Bharat / sports

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مزید سات کھلاڑی کورونا پازیٹیو

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اب مزید سات کرکٹرز کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 10:12 PM IST

کھلاڑی کورونا پازیٹیو
کھلاڑی کورونا پازیٹیو

گزشتہ روز لیگ اسپنر شاداب خان، تیز گیند باز حارث رؤف اور بلے باز حیدر علی کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اب محمد حفیظ سمیت مزید سات کھلاڑی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد فیض، محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت
محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت

اس کے علاوہ معاون عملے کے ایک رکن ملنگ علی کو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پاکستان نے اگست میں شروع ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے لیکن انگلینڈ روانگی سے قبل متعدد کرکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

وہاب ریاض کورونا پازیٹیو
وہاب ریاض کورونا پازیٹیو

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل اسکریننگ کے دوران کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اتوار کے روز ٹیسٹ کیے جانے سے قبل تک کھلاڑیوں میں کوئی علامات موجود نہیں تھیں۔ متاثرہ تینوں کھلاڑیوں نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کے مطابق راولپنڈی میں عثمان شنواری اور عماد وسیم کے ٹیسٹ بھی لیے گئے تھے جو منفی رہے۔ یہ دونوں کرکٹرز 24 جون کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔

دوسری جانب پیر کو شان مسعود، سرفراز احمد، اسد شفیق اور فواد عالم کا ٹیسٹ کراچی میں ہوا، ٹیسٹ دینے والوں میں سہیل خان اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی شامل تھے۔

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر جبکہ علی یکروزہ اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ٹیسٹنگ لاہور میں ہوئی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے اینٹی باڈی ٹیسٹ بھی لئے گئے ہیں، کرکٹرز اور مینجمنٹ کے اراکین کا دوسرا ٹیسٹ 25 جون کو لاہور میں ہوگا جبکہ شعیب ملک کا اسکواڈ کے ساتھ کووڈ 19 ٹیسٹ نہیں ہوا، اُن کا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ شعیب ملک اہلیہ ثانیہ اور بیٹے کے ساتھ دبئی میں وقت گزاریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل 24 جون کو لاہور میں اکٹھا ہوگا جہاں یہ فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سکیور فلور پر قیام کرے گا اور اس کے بعد یہ 28 جون کی صبح 80 نشستوں والے خصوصی جہاز سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.