ETV Bharat / sports

پاکستان کے 6 کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ منفی - ECB

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کورونا مثبت پائے جانے والے 10 میں سے 6 کرکٹرز کا نیا ٹیسٹ اب منفی آیا ہے لیکن یہ چھ کھلاڑی ابھی بھی ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوں گے بلکہ 20 رکنی ٹیم ہی انگلینڈ جائے گی۔

pakistan cricket team
pakistan cricket team
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 11:06 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جو اتوار کو روانہ ہوگا جس میں کچھ نئے کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں۔

کورونا مثبت پائے جانے والے 10 میں سے 6 پاکستانی کرکٹرز کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ چار کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت پایا گیا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، شاداب خان، محمد رضوان اور محمد حسنین کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جبکہ کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت پایا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم
پاکستانی کرکٹ ٹیم

اس دوران دوسرے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کا بھی ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان سب کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور ان سب کا ٹیسٹ منفی پایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ کا دوبارہ کیا گیا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ای سی بی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار 28 جون کو اپنے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لیے برطانیہ پہنچے گی۔ اس دورے میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچ ہوں گے۔ یہ ساری سیریز ناظرین کے بغیر کھیلی جائے گی۔

پاکستان سے یہ کھلاڑی چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے انگلینڈ جائیں گے جس کا انتظام ای سی بی نے کیا ہے۔

محمد حفیظ کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آئی

ای سی بی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جو کھلاڑی مثبت پائے گئے ہیں وہ ابھی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ ابھی اس سیریز کے میچوں کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ای سی بی جلد ہی ان تاریخوں کا اعلان کرسکتا ہے۔

وہاب ریاض کی کووڈ رپورٹ منفی
وہاب ریاض کی کووڈ رپورٹ منفی

برطانیہ کی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق پاکستانی دستہ کو 14 روزہ ورسیسٹر میں قرنطین میں قیام کرنا پڑے گا۔ پاکستان نے اس دورے کے لیے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں تیز گیندباز موسیٰ خان اور وکٹ کیپر روحیل نذیر شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے 29 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا لیکن اتوار کو یہ 20 رکنی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

جن چھ کھلاڑیوں کا نیا ٹیسٹ منفی آیا ہے وہ اتوار کے روز ٹیم کے ساتھ نہیں جائیں گے جبکہ آئندہ ہفتے ان کا ایک اور ٹیسٹ ہوگا اگر ان کا تیسرا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو پی سی بی انہیں انگلینڈ بھیجنے کا انتظام کرے گی۔

پی سی بی کے سی ای او وسیم خان نے کہا کہ 'ٹیسٹ سیریز اگست میں کھیلی جارہی ہے اور کوچ مصباح الحق اتوار کو جانے والے کھلاڑیوں سے مطمئن ہیں کیونکہ پہلی ٹیسٹ کرکٹ ہوگی۔

شعیب ملک فی الحال ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ نہیں ہوں گے

محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے اپنا اپنا کووڈ ٹیسٹ نجی طور پر کرایا تھا جو منفی تھا لیکن انگلینڈ میں ٹیم میں شامل ہونے سے قبل انہیں ایک اور ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔

حفیظ نے ان کے کورونا وائرس انفیکشن ہونے کی تصدیق کے ایک روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کرایا تھا اور اس کا نتیجہ منفی تھا۔ حفیظ کا نیا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ 39 سالہ کھلاڑی نے گذشتہ بدھ کو کہا تھا کہ وہ پی سی بی کی رپورٹ میں مثبت پایا جانے کے بعد دوسری رائے کے طور پر ٹیسٹ کے لیے گئے تھے اور اس کی رپورٹ منفی آئی۔

بلال آصف، عمران بٹ اور محمد نواز اس ہفتے کے اوائل میں اعلان کردہ انگلینڈ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ سابق کپتان شعیب ملک کو 20 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور پی سی بی پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ ملِک 24 جولائی کو انگلینڈ میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پی سی بی نے سابق کپتان شعیب ملک کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی ہے جو بھارت میں ہیں۔

اس کے علاوہ ایک بار پھر مثبت پائے جانے والے کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کو قرنطین میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو صرف اس وقت انگلینڈ بھیجا جائے گا جب ان کے دو کووڈ ٹیسٹ منفی آئیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ وہ کھلاڑی اور عملہ جو ابھی تک نہیں جاسکے انہیں پی سی بی قرنطین مدت کے دوران بہترین سہولیات مہیا کرے گا اور ان کا پورا خیال رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو دھیان میں رکھنا ہوگا کہ ان کھلاڑیوں میں کوئی علامات نہیں ہیں لہذا ان کی فٹنس دوبارہ حاصل کرنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں جیسے ہی ان کھلاڑیوں کے مزید دو ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں انگلینڈ بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 20 کھلاڑی اور 11 معاون عملہ اتوار کی صبح چارٹرڈ طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ پاکستانی دستہ 14 دن تک وورسٹر شائر کے قرنطینہ میں رہے گا اور 13 جولائی کو ڈربی شائر منتقل ہوگا۔

انگلینڈ دورے پر جانے والی پاکستانی ٹیم اس طرح ہے:

عابد علی، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی (ٹیسٹ کپتان)، بابر اعظم (ٹیسٹ نائب کپتان اور ٹی 20 کپتان)، اسد شفیق، فواد عالم، افتخار احمد، خوشدل شاہ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، عثمان شنواری، عماد وسیم، یاسر شاہ، موسیٰ خان، روحیل نذیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.