اب جب لیگ میں صرف تین ٹیمیں باقی ہیں تو آئیے جانتے ہیں ان ریکارڈز کے بارے میں جنہیں توڑنا ابھی ناممکن ہے۔
سب سے زیادہ رنز:
انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں پہلے مقام ڈیوڈ وارنر ہیں،
جبکہ 503 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں شکھر دھون ہیں اور دہلی کو اب کم از کم ایک میچ کھیلنا ہے لہٰذا دھون کے پاس موقع تو ہوگا لیکن وارنر کو پیچھے چھوڑنے کے لیے انہیں 189 رن بنانے ہوں گے جو تقریباً ناممکن ہے۔
سب سے زیادہ چھکے:
ٹورنامنٹ میں اس بار کافی بلند و بالا چھکے دیکھنے کو ملے اور ہر میچ میں لگنے والے چھکوں کو دیکھ مداح بھی کافی پرجوش نظر آئے، اس سے الگ اگر کسی نے اپنی خطرناک بلے بازی اور چھکوں سے متاثر کیا تو وہ ہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے جارحانہ بلے باز آندرے رسل۔
سب سے تیز نصف سنچری:
لیگ میں یہ ریکارڈ پہلے دہلی کیپیٹلز کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے نام تھا، لیکن ہاردک پانڈیا نے اسے توڑ دیا۔
سب سے زیادہ بلے بازی اوسط:
اس معاملے میں چینئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کےآس پاس کوئی بھی بلے باز نہیں ہے اور دھونی پہلے مقام پر برقرار ہیں۔
دھونی کو اب کم از کم ایک میچ اور کھیلنا ہے باوجود اس کے ان کی اوسط سب سے زیادہ ہے۔
جبکہ دوسرے نمبر پر حیدرآباد کے ڈیوڈ وارنر ہیں لیکن ان کا اوسط صرف 69.20 ہے اور وہ اب ٹورنامنٹ میں بھی نہیں ہیں۔
سب سے زیادہ نصف سنچری:
ریکارڈ کی اس فہرست میں ایک بار پھر حیدرآباد کے بلے باز ڈیوڈ وارنر ہی پہلے نمبر پر ہیں، حیدرآباد کے سلامی ملے باز وارنر نے کھیلے گئے کل 12 مقابلوں میں 8 نصف سنچریاں بنائی ہیں، لیگ کو درمیان میں چھوڑ کر جانے کے باوجود وارنر پہلے مقام پر برقرار ہیں۔
ان کے علاوہ اس فہرست میں 6 نصف سنچری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پنجاب کے سلامی بلے باز کے ایل راہل ہیں لیکن ان کی ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
وہیں دہلی کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھر دھون کے نام 5 نصف سنچریاں درج ہیں لیکن وہ چاہ کر بھی باقی کے 1-2 میچ میں 4 نصف سنچری نہیں لگا پائیں گے اور یہاں بھی وارنر ہی چیمپئن ہیں۔