افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔
عالمی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اس میچ میں بھی شاندار نصف سنچری بنائی، انہوں نے 69 گیندوں میں 51 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے 83 رنز کی اننگ کھیلی۔
اس کے علاوہ تمیم اقبال نے 36 رنز اور محمود اللہ نے 27 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن نے 10 اوورز میں 39 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان گلبدین نائب نے 2، محمد نبی اور دولت زدران نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔