ETV Bharat / sports

IPL 2022 22nd Match: بنگلور کو شکست، چنئی کی پہلی جیت

آئی پی ایل 2022 کے 22ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے رائل چیلینجرز بنگلور کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ شیوم دوبے کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Chennai Super Kings beat Royal Challengers Bangalore

IPL 2022: بنگلور کو شکست، چنئی کی پہلی جیت

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 6:39 AM IST

شیوم دوبے (95) اور رابن اتھپا (88) کے طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو آئی پی ایل 2022 کے 22ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 23 رنز سے شکست دے کر ​اپنی پہلی جیت درج کی۔ وہیں بنگلورو کو پانچ میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 217 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلورو کی ٹیم 9 وکٹ پر 193 رنز ہی بناسکی۔ شیوم دوبے کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Chennai Super Kings beat Royal Challengers Bangalore by 23 runs

چنئی نے ٹورنامنٹ کے 22 ویں میچ میں 20 اوور میں چار وکٹ پر 216 کا بڑا اسکور بنایا اور بنگلور کو نو وکٹ پر 193 تک روک دیا۔ اتھپا اور دوبے نے آخری 13 اوورز میں تقریباً ساڑھے 13 کے رن ریٹ کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔ دونوں نے 80 گیندوں میں 165 رنز کی شراکت داری کی۔ دوبے نے 46 گیندوں پر پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے اور آخری گیند پر آؤٹ ہوئے اور اپنی سنچری سے محروم ہوگئے۔ دوسری جانب اتھپا نے 50 گیندوں میں چار چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے۔ Chennai Super Kings vs Royal Challengers Bangalore

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی چنئی نے سست اور خراب شروعات کی۔ ٹیم نے سات اوورز کے اندر رتوراج گائیکواڈ اور معین علی کی شکل میں دو بڑی وکٹیں گنوا دیں لیکن رابن اتھپا نے ان دونوں وکٹوں کے ساتھ بنگلورو کو ان پر دباؤ نہیں بنانے دیا اور ایک سرے سے آتشی بلے بازی کرتے رہے۔ اس دوران کریز پر آئے شیوم دوبے نے بھی اتھپا کا خوب ساتھ دیا۔ انہوں نے رنز کی رفتار کو بھی رکنے نہیں دیا۔ دونوں طرف سے شاندار بلے بازی کی وجہ سے بنگلور کے گیند باز دباؤ میں آگئے اور کئی غلطیاں کیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتھپا اور دوبے نے کئی بہترین شاٹس لگائے۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 165 رنز کی بڑی شراکت ہوئی۔ 17ویں اوور کی آخری گیند پر اتھپا کیچ آؤٹ ہو گئے لیکن سراج کی یہ گیند نو بال ہوگئی۔ تاہم اتھپا 201 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان رویندرا جڈیجہ بھی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اتھپا اور دوبے نے آخری 13 اوورز میں تقریباً ساڑھے 13 کے رن ریٹ کے ساتھ 179 رنز جوڑے۔ دوبے 46 گیندوں پر پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اپنی سنچری سے محروم رہے۔

دوسری جانب اتھپا نے 50 گیندوں میں چار چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 88 رنز بنائے جس کی وجہ سے چنئی نے 20 اوورز میں 216 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ تمام گیند باز بنگلور کے لیے مہنگے ثابت ہوئے۔ وینندو ہسرنگا نے تین اوورز میں 35 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ نے چار اوورز میں 33 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ شیوم دوبے کو بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مسلسل چار شکست کے بعد چنئی کی یہ پہلی جیت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.